ناقابل عمل حکم سے سیاسی و آئینی بحران مزید گہرا ہو گا، مریم اورنگزیب 

 ناقابل عمل حکم سے سیاسی و آئینی بحران مزید گہرا ہو گا، مریم اورنگزیب 
کیپشن: Maryam Aurangzeb, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ  آئین پر انا کاحاوی ہونا ملک کے لئے مہلک ثابت ہوتا ہے، ناقابل عمل حکم سے سیاسی و آئینی بحران مزید گہرا ہو گا۔ 

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ بہتر ہوتا لاڈلے بہروپیے کو شیروانی پہنا کروزیراعظم ہاؤس میں بٹھا دیتے۔قوم کاوقت اور پیسہ دونوں بچ جاتے۔اکثریتی ججوں کے مسترد کردہ مقدمے میں فیصلہ غیر آئینی ہے.

وفاقی وزیر نے کہا کہ فیصلہ سپریم کورٹ کے ججوں کی اکثریت کے فیصلوں کے متصادم ہے. 2017 میں وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے غیر آئینی سیاہ فیصلے سے ملک میں آج تک آئینی،سیاسی،معاشی بحران ہےاورخمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب سازش بےنقاب ہوتی ہے تو دیرہوچکی ہوتی ہے۔ 6 سال بعد پھر سہولت کاری قبول نہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer