گاڑیوں کی رجسٹریشن،ٹرانسفر کرانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری

Exise,department,vehecles,regestration
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)محکمہ ایکسائز کا بائیومیٹرک تصدیق میں نرمی کا فیصلہ،بزرگ شہریوں اور اوورسیز پاکستانیوں کی گاڑی رجسٹریشن اور ٹرانسفرکےلئے بائیو میٹرک تصدیق کی بجائے حلف نامہ سے ٹرانزیکشن ہو جائے گی۔
گاڑیوں کی بائیو میٹرک رجسٹریشن اور ٹرانسفر کےلئےبزرگ شہریوں اوراوورسیز پاکستانیوں کوسہولت دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔بزرگ شہری اور اووسیز پاکستانی کسی کے نام پرحلف نامہ دے کراپنی گاڑی رجسٹرڈ اورٹرانسفر کرواسکیں گے۔

بزرگ شہریوں کی بائیو میٹرک تصدیق نہ ہونے کی صورت میں اپنے قریبی عزیز کو تصدیقی حلف نامہ لگوا کرنامزد کریں گے۔اوورسیز پاکستانی متعلقہ سفارتخانہ سے تصدیق کرواکر ایفی ڈیوڈ دے کراپنے قریبی عزیزکو نامزد کریں گے۔حلف نامے کی تصدیق کے بعد موٹررجسٹریشن اتھارٹی گاڑی کی ٹرانسفر اور رجسٹریشن کی اجازت دے گی،سہولت کےلئے نئے سسٹم پر عملدرآمد شروع کروا دیا گیا ہے۔