ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی سلامتی کمیٹی کے منٹس آف میٹنگ سپریم کورٹ  سے شئیر کرنیکے لئے تیار ہیں، شاہ محمودقریشی

shah mehmood qureshi
کیپشن: shah mehmood qureshi
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  کہا ہے پی ٹی آئی غیر ملکی سازش پر ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کے اجلاس کے منٹس سپریم کورٹ کے ساتھ شیئر کرنے کو تیار ہے۔

 رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ بیان سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر عدالت نے کہا تو ہم غیر ملکی سازش پر این سی ایس میٹنگ کے منٹس سپریم کورٹ کے ساتھ شیئر کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے این ایس سی میٹنگ کی بنیاد پر ایک مضبوط ڈیمارچ جاری کیا۔

 یادرہے وزیراعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جمعرات 31 مارچ کو اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔  اجلاس میں وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہان سمیت سکیورٹی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے شرکا کو دھمکی آمیز خط کے معاملے پر بریفنگ دی گئی۔ 

ا جلاس کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کو غیرملکی آفیشل کی پاکستانی سفیر سے ہونے والی باضابطہ بات چیت پر بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی نے غیرملکی سفارت کار کی جانب سے استعمال کی گئی زبان پر تشویش کا اظہار کیا۔قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں کسی بھی طرح کی مداخلت کو ناقابل برداشت قرار دے دیا اور کہا کہ پاکستان کی جانب سے سفارتی سطح پر اس معاملے پر احتجاج کیا جائے گا۔