ویب ڈیسک:وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ خان کی دوست فرح خان دبئی روانہ ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق خاتون اول بشری بی بی کی دوست فرح خان 3 اپریل کی صبح روانہ ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق فرح خان کے خاوند احسن جمیل 31 مارچ کو امریکا روانہ ہوئے تھے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اپوزیشن نے فرح خان پر ٹرانسفر پوسٹنگ میں پیسے لینے کا الزام لگایا تھا۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق دونوں میاں بیوی پر باہر جانے پر کوئی پابندی نہیں تھی، کسی کو الزامات پر باہر جانے سے نہیں روکا جاسکتا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں انکشاف کیا تھا کہ میری اہلیہ کی دوست فرح کیخلاف بھی مہم چلائی جائے گی۔