پاکستانی گلوکارہ نے پہلا گریمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستانی گلوکارہ نے پہلا گریمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا
کیپشن: Pak Singer Win Grammy Award
سورس: Google
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے گریمی ایوارڈز 2022 میں بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیت لیا، انہیں ان کے گانے ‘محبت’ کے لیے یہ ایوارڈ دیا گیا۔

عروج آفتاب نے گریمی کے لیے نامزد ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ اور یہ ان کی کے کیریئر کی پہلا گریمی ایوارڈ ہے۔ وہ بہترین نئے آرٹسٹ کی کیٹیگری کے لیے بھی نامزد ہیں۔

ایوارڈ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وہ گانا ہے  جس نے مجھے توڑا اور مجھے دوبارہ اکٹھا کیا۔ اسے سننے اور اسے اپنا بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔

عروج آفتاب نے 64 ویں گریمی ایوارڈز کے موقع پر اسٹیج پر کہا، ‘میں نے یہ ریکارڈ ہر اس چیز کے بارے میں بنایا جس نے مجھے توڑا اور مجھے دوبارہ اکٹھا کیا۔ اسے سننے اور اسے اپنا بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔’

عروج آفتاب کو جاز اور صوفی گانوں میں عبور حاصل ہے، انہیں 64ویں گریمی ایوارڈز کی دو گیٹگریز “بہترین نئے فنکار” اور “بہترین عالمی میوزک پرفارمنس” کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔