خوبرو ٹک ٹاکر کنول آفتاب کی شادی کی تقریب کی ویڈیو وائرل

mayon pics
کیپشن: kanwal aftab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کنول آفتاب نے اپنی مایوں اور مہندی کی تقریب کی تصاویر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوری میں شیئر کر دیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنول آفتاب پیلے رنگ کے روایتی مایوں کے لباس میں ملبوس ہیں۔

ان کے دونوں ہاتھوں میں ٹک ٹاک سٹار ذوالقرنین سکندر کے نام کی مہندی لگی ہوئی ہے۔انہوں نے اپنی مہندی کی تقریب کی تصویریں اور ویڈیوز بھی انسٹا اسٹوری میں شیئر کیں۔


دوسری جانب ذوالقرنین سکندر نے بھی اپنی انسٹا سٹوری میں اپنی مایوں کی تقریب کی تصویریں شیئر کیں۔تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ذوالقرنین سکندر نے سفید لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور ان کے چہرے پر ابٹن بھی لگا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر قریبی دوست ہونے کے ساتھ ہی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے مقبول ترین ٹک ٹاکرز بھی ہیں۔ ٹک ٹاک ماڈل کنول آفتاب کے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 12 اعشاریہ 1 ملین فالوورز ہیں جبکہ ذوالقرنین سکندر کے ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد 11 اعشایہ 6 ملین ہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والی کنول آفتاب صرف ایک ٹک ٹاک سٹار ہی نہیں بلکہ وہ گزشتہ کچھ سالوں سے ایک نجی ویب چینل پر میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔