بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی کورونا رپورٹ آ گئی

بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی کورونا رپورٹ آ گئی
کیپشن: akshay kumar corona possitive
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی(ویب ڈیسک)بھارت کو بھی کورونا کی تیسری لہر نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ بالی وڈ کے کئی فلمسٹار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

اب تک بھارت میں کورونا سے 1 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 23 لاکھ 3 ہزار سے تجاوز کر گئی, اس وقت بھارت میں کورونا کی مقامی سطح پر تیار کردہ دو کورونا ویکسین لگانے کی مہم زور و شور سے جاری ہے اور پانچ کروڑ 46 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد کو لگائی جاچکی ہے۔
کورونا کے باعث جہاں پوری دنیا کے لوگ وائرس کا شکار ہو رہے ہیں وہیں شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد بھی اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق بھارتی اداکار اکشے کمار بھی کورونا کا شکار ہوگئے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد اداکار نے تمام سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے خود کو گھر قرنطینہ کرلیا۔