ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ،آصف زرداری، نواز شریف کا ٹیلیفون

 Nawaz Sharif, Asif Zardari phone Maulana Fazal Ur Rehman
کیپشن: Nawaz Sharif, Asif Zardari phone Maulana Fazal Ur Rehman
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان کی طبیعت تاحال ناساز ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں رہائش گاہ پرعلاج کیا جارہا ہے اورگزشتہ روز انہیں بخار کے باعث ڈرپ بھی لگائی گئی ہے، ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمان کوآرام کرنے کا مشورہ دیا ، مولانا فضل الرحمان نے طبیعت ناسازی کی وجہ سے اپنی سیاسی سرگرمیاں بھی معطل کی ہوئی ہیں۔

 سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے فون پر مزاج پرسی کی اور کہا کہ میں آپ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کررہا ہوں۔

دوسری جانب نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو مکمل صحت یابی تک آرام کا مشورہ دیا، ان کا کہنا تھا کہ سیاست ہوتی رہے گی، پہلے آ پ اپنی صحت پر توجہ دیں،آپ صحت یاب ہوجائیں پھر پی ڈی ایم کو مکمل فعال کریں گے۔

یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان پاکستان کی مذہبی سیاسی جماعت جمعیت علماء اسلام (ف) گروپ کے مرکزی امیر ہیں اور موجودہ حکومت کے خلاف اپوزیشن تحریک پاکستان ڈیمو کریٹ مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ ہیں، اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے بعد اختلافات سامنے آئے ہیں۔

اہل سنت کے مدرسہ دیوبند کے پیروکار ہونے کے باعث وہ دیوبندی حنفی کہلاتے ہیں، مولانا فضل الرحمان کی جما عت جمعیت علما اسلام (ف) پاکستان کے صوبوں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بہت اثر ورسوخ رکھتی ہے،   مولانا فضل الرحمان نے جموں و کشمیر اور افغانستان کے متعلق علاقائی پالیسی میں اپنا کردار موثر طور پر ادا کیا۔ 

Sughra Afzal

Content Writer