ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر  کی قیمت میں مزید اضافہ

برائلر  کی قیمت میں مزید اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:شہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث    قیمت میں  اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور    مرغی کا گوشت4روپے فی کلو مہنگا ہو گیا تاہم پولٹری فارمرز کاُ کہنا ہے کہ غیر یقینی صورتحال کے باعث    قیمت کم ہوئی تھی اب برائلر کی    قیمت واپس اصل صورتحال پر آ رہی ہے۔

گذشتہ دنوں شہر میں برائلر کی    قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی  اور    مرغی کا گوشت ایک ہفتے میں 14روپے فی کلو تک سستا ہوا تھا لیکن یہ کمی برقرار نہ رہ سکی اور  آج  بدھ کے روز شہر میں زندہ    مرغی 11روپے اضافے کے بعد 124روپے جبکہ    مرغی کا گوشت4 روپے اضافے کے بعد 184روپے فی کلو ہو گیا۔ اورفارمی انڈے 118 روپے فی درجن پر مستحکم رہے۔

 دوسری جانب  عوام کی جان پر بن آئی لاہور شہر میں سبزیوں کا سرکاری نرخنامہ جاری کر دیا گیا  جس میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی نظر آرہی ہیں،   آلو 36،  پیاز 54،  ٹماٹر 35،  لہسن چائینہ 365  روپے کلو،  ادرک تھائی 335،  ا کریلے 125،  سبز مرچ 80،  شملہ 75 ا ور گھیا کدو 42 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سےمختلف شہروں میں آٹےکابحران بھی پیداہوگیا ، لاہور ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، گجرات، سرگودھا، بہاولپورسمیت دیگر شہروں میں منافع خوروں نے آٹے کی قیمت میں من مانا اضافہ کردیا، 20کلوآٹےکاتھیلا1000روپےتک فروخت کیاجانےلگا۔

چند روز  قبل  ٹولنٹن مارکیٹ کے صدر طارق جاوید  کا کہنا تھا  کہ گذشتہ دنوں سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باعث پولٹری فارمرز نے طلب سے زائد برائلر مارکیٹ میں فراہم کیا جس کے باعث    قیمت میں نمایاں کمی ہوئی تاہم اب برائلر کی رسد طلب کے مطابق نہ ہونے کے باعث    قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے اور آنے وقت دنوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے برائلر کی بڑھتی ہوئی    قیمت کو کم کروائے۔

Shazia Bashir

Content Writer