ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منظور شدہ گندم کی تقسیم کے مطابق صوبوں کو فوری طور پر گندم فراہم کی جائے: اسحاق ڈار

منظور شدہ گندم کی تقسیم کے مطابق صوبوں کو فوری طور پر گندم فراہم کی جائے: اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج ملک میں گندم کے ذخائر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے  اجلاس کی صدارت کی

ترجمان نائب وزیر اعظم کے مطابق نائب وزیرِ اعظم نے گندم کی درآمد سے متعلق مسائل کے حل، قیمتوں میں استحکام اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے تمام صوبوں، وزارتِ قومی غذائی تحفظ اور وزارتِ تجارت کے فراہم شدہ تعاون و باہمی رابطہ کاری کو سراہاانہوں نے پاسکو کو ہدایت کی کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور اسٹیئرنگ کمیٹی کی منظور شدہ گندم کی تقسیم کے مطابق صوبوں کو فوری طور پر گندم فراہم کی جائے

نائب وزیرِ اعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ مختص کی گئی گندم کی بروقت ادائیگی اور اٹھانے کے عمل کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں زیادہ سے زیادہ 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کے فیصلے کا اعادہ کیا گیا

اس سلسلے میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (TCP) کو فوری طور پر درآمدی عمل شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔پہلے مرحلے میں 2 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کی جائے گی، جس کی ترسیل نومبر میں متوقع ہے

نائب وزیرِ اعظم نے زور دیا کہ تمام متعلقہ ادارے قریبی رابطے اور باہمی تعاون کے ساتھ کام جاری رکھیں تاکہ ملک میں گندم کی وافر دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔ملک بھر میں گندم کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔تاکہ پاکستان بھر میں صارفین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے

اجلاس میں وزیرِ قومی غذائی تحفظ، وزیرِ تجارت، معاون خصوصی برائے وزیرِ اعظم نے شرکت کی

وزارتِ تجارت اور قومی غذائی تحفظ کے سیکریٹریز، صوبائی حکومتوں کے نمائندگان، اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے سینئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی