ویب ڈیسک : پنجاب اور سندھ کے بعد بلوچستان حکومت نے بھی6ستمبر کو عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عیدمیلادالنبیﷺ پر عام تعطیل ہو گی، تمام سرکاری اور نجی اداروں میں کام نہیں ہوگا۔تعلیمی اداروں بھی بند رہیں گے۔
یاد رہے کہ پنجاب میں عید میلادالنبیؐ پر ایک جبکہ سندھ حکومت نے 5 اور6ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔