ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید بارشوں کا الرٹ جاری

 شدید بارشوں کا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : محکمہ موسمیات نے اب سے کچھ دیر قبل بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق اب سے تین گھنٹوں کے دوران گجرات، جہلم، وزیر آباد، سیالکوٹ منڈی بہاؤالدین اور گرد و نواح میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔

 ادارے کے مطابق ان علاقوں میں بارش برسانے کا موسم متحرک ہے جس کے زیر اثر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 ادارے نے خراب موسم کے پیش نظر ان علاقوں کے شہریوں کو انتہائی محتاط رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔