ویب ڈیسک : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ افغانی وزیر خارجہ سے ٹیلفونک رابطے کے تناظر میں آج پاکستان سے امداد افغانستان روانہ کی گئی ہے۔ امداد زلزلہ متاثرین کے لیے روانہ کی گئی ہیں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایکس پر پیغام میں کہا ہے کہ 105 ٹن امدادی سامان میں راشن بیگز خیمے کمبل چٹایاں اور ادویات شامل ہیں۔ ہماری ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں ہم زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہاس مشکل گھڑی میں پاکستان افغان عوام کے ساتھ ہے۔