سٹی 42 : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوگیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کی معمولی کمی ہوئی ۔ انٹربینک میں ڈالر 281.72 روپے سے کم ہوکر 281.71 روپے پر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوکر 283.30 روپے پر آگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 2 پیسے کمی سے 330.03 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1روپے سستاہوکر 379.25 روپے، یو اے ای درہم 5 پیسے سستاہوکر 77.10 روپے، جبکہ سعودی ریال 5 پیسے کمی کے بعد 75.40 روپے پر آگیا ۔