ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہاؤس حملہ کیس؛ شاہ ریز خان کی ضمانت کی درخواست منظور

جناح ہاؤس حملہ کیس؛ شاہ ریز خان کی ضمانت کی درخواست منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز خان کی درخواست منظور کرلی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سنایا۔

 قبل ازیں اے ٹی سی لاہور نے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس سلسلے میں متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

 دوران سماعت ملزم کے وکیل نے کہا کہ شاہ ریز پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے کارکنوں کو اکسایا ہے، ہر قسم کی تفتیش کی گئی ہے اس مقدمے میں ہر شخص کی جیو فینسنگ کی گئی، شاہ ریز کے خلاف ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں۔

 وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چالان میں سب چیزیں واضح ہیں اس میں نامزد ملزمان اور نامعلوم ملزمان کا ذکر موجود ہے، شاہ ریز کا کہیں بھی ذکر نہیں کیا گیا کسی تفتیشی نے بھی کوئی بیان نہیں دیا، ملزم کی والدہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے آواز اٹھاتی ہیں، ان کی آواز دبانے کیلئے یہ گرفتاری کی گئی، شاہ ریز چترال میں موجود تھا تمام لوگوں کے بیان حلفی موجود ہیں۔

 جج نے وکیل سے کہا کہ آپ جلدی دلائل مکمل کریں، میں نے جیل جانا ہے یا باقی دلائل جیل سے آ کر دے دیں، جس پر وکیل رانا مدثر نے کہا کہ آج تک کسی افسر نے طلب نہیں کیا۔

 دوران سماعت سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک بیان حلفی کی تصدیق نہیں ہو سکی، شاہ ریز کے دوستوں کے سوشل میڈیا سے تصاویر لی گئی ہیں، اس کے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کوئی تصویر نہیں، ضمانت کی درخواست مسترد کی جائے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر شاہ ریز کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ 

 انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے شاہ ریز کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔