سٹی 42 : یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے بعد این سی سی آئی اے لاہور نے آن لائن بیٹنگ ایپس کی پروموشن کرنے والے ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا ۔
ملزم کی شناخت مدثرحسن کے نام سے ہوئی، جو یوٹیوب اور سوشل میڈیا کے ذریعے غیرقانونی بیٹنگ ایپس پروموٹ کر رہا تھا۔
این سی سی آئی اے لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ملزم مدثرحسن متعدد آن لائن بیٹنگ ایپس کی پروموشن کرتا تھا۔
ملزم کے قبضے سے موبائل فون برآمد کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے جوئے کی اپیس کو پروموٹ کرنے کے کیس میں یوٹیوبر ڈکی کوبھی گرفتارکررکھاہے۔