ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزم گرفتار

حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شہرِ قائد اور کوئٹہ میں ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی میں اسٹیڈیم روڈ اور شرف آباد میں کارروائی کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان سے 72 لاکھ روپے نقدی، 3 موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی کے شواہد برآمد کیے گئے۔

علاوہ ازیں کوئٹہ میں ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیے۔ گرفتار ملزمان سے 33 ملین ایرانی کرنسی، 2 موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوئے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان حوالہ ہنڈی میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا حصہ ہیں، جو افغانستان، دبئی اور آسٹریلیا میں حوالہ ہنڈی کی رقوم کی ترسیل کرتے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔