ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

این اے 66 وزیرآباد ضمنی انتخاب, وکیل پیش نہ ہونے پر سماعت ملتوی

این اے 66 وزیرآباد ضمنی انتخاب, وکیل پیش نہ ہونے پر سماعت ملتوی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : این اے 66 وزیرآباد ضمنی انتخاب، آزاد امیدوار کے کاغذات نامزدگی وصول نہ کرنے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل پیش نہ ہونے پر سماعت ملتوی کر دی اور فریقین کے وکلاء کو آئندہ تاریخ پر دلائل دینے کے لیے طلب کر لیا۔

جسٹس ملک محمد اویس خالد نے این اے 66 وزیرآباد کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں آزاد امیدوار کے کاغذات نامزدگی وصول نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کو بھی یکجا کر کے کیس کو 8 ستمبر تک ملتوی کر دیا۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ہر شہری کو آئین اور قانون انتخابات لڑنے کی اجازت دیتا ہے، لیکن ریٹرننگ افسر نے ان کے کاغذات نامزدگی وصول کرنے سے انکار کیا ،جو صریحاً قانون کی خلاف ورزی ہے۔ 

Ansa Awais

Content Writer