ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر،ڈالربھی سستا

سٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر،ڈالربھی سستا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان سٹاک ایکسچینج نےنئی تاریخ رقم کردی اورانڈیکس ایک لاکھ 52 ہزارپوائنٹس کوبھی عبورکرگیا، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

 کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے،دوران ٹریڈنگ ہنڈریڈانڈیکس میں891پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

 واضح رہے گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 50 ہزار 976 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں 12پیسے کی مزید کمی ہوئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 12 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 60 پیسے کا ہو گیا ہے۔