ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گندم کی نقل وحمل پر پابندی، سندھ میں آٹے کے بحران کا خدشہ  

گندم کی نقل وحمل پر پابندی، سندھ میں آٹے کے بحران کا خدشہ  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ نے وفاقی حکومت سے ملوں کوگندم درآمدکرنے کی اجازت دینے کامطالبہ کردیا ۔
پاکستان فلورملزایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالجنید عزیز کاکہناہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گذشتہ ہفتے کے اختتام پر اچانک گندم کی بین الصوبائی نقل وحمل پر پابندی  عائدکردی گئی ، سندھ میں پنجاب سے قبل گندم کی فصل کی آمدفروری سے شروع ہوجاتی ہے جسے پنجاب سمیت ملک کے دیگر صوبوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ترسیل ہوتی ہے جبکہ پنجاب میں گندم کی پیداوار تاخیر سے ہوتی ہے۔
ان کاکہناہے کہ پنجاب نے اپنی ضروریات کی گندم پوری کرنے کے بعدغیر متوقع طور پرگندم کی بین الصوبائی نقل وحمل پر پابندی عائدکردی جس کے نتیجے میں سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوامیں گندم کامصنوعی بحران پیدا ہوگیا ۔

عبدالجنید عزیز کاکہناہے کہ گندم کے ڈی ریگولیشن کی پالیسی کے بعد گندم کی نقل وحمل پرکوئی پابندی نہیں لگائی جاسکتی اور یہ شق 151 پاکستان کے آئین میں موجود ہے۔