فاطمہ خان :شہر میں تفریحی پارکوں سے بارش کا پانی نہ نکالا جا سکا۔ جوہرٹاؤن کریم روڈ بلاک جی کا عوامی پارک تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔۔مکینوں کا کہنا ہے نکاسی نہ ہونے کے مچھروں کی افزائش سے جینا محال ہوگیا۔
جوہر ٹاؤن بلاک جی کا عوامی پارک حالیہ بارشوں کے باعث تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔مکینوں کا کہنا ہے کہ نکاسی نہ ہونے کے باعث مچھروں کی بہتات ہوگئی ۔مچھروں کی افزائش کے باعث علاقے میں بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ ملیریا، ڈینگی اور جلدی بیماریاں جنم لے رہی ہیں ۔پارک کے بینچز بیٹھنے کے قا بل نہیں رہے ۔
متعدد بار شکایات کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ پارک میں تفریحی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے جلد از جلدز نکاسی آب کے لیے اقدامات کیے جائیں۔