قیصر کھوکھر : پنجاب اسمبلی کی 28سٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینز کی آس ٹوٹ گئی،، پنجاب حکومت نے چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی کو گاڑیاں نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹیز کو گاڑیاں نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کسی بھی چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی کو گاڑی یا پٹرول نہیں دے گی۔ پنجاب اسمبلی میں اس وقت اٹھائیس چیئرمین سٹینڈ نگ کمیٹی کام کر رہے ہیں۔ جبکہ محکمہ سروسز کے پاس کوئی اضافی گاڑی نہیں جو سٹیڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینز کو دی جا سکے۔ اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسی چیئرمین کو گاڑی فراہم نہیں کی جائے گی۔