ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر عارف علوی کے عہدے کی میعاد کب ختم ہوگی؟ اہم خبر

 صدر عارف علوی کے عہدے کی میعاد کب ختم ہوگی؟ اہم خبر
کیپشن: President Dr. Arif Alvi, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابراہیم راجا: صدر عارف علوی اپنے عہدے کی میعاد ختم ہونے سے پہلے4 دن لاہور گزاریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق صدر کے عہدے کی میعاد 8 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے۔ 

صدارتی انتخاب کا الیکٹورل کالج نئی قومی اورصوبائی اسمبلیوں کےقیام پر مکمل ہو گا،  الیکٹورل کالج کے مکمل ہونے تک عارف علوی صدارت پرفائز رہ سکتے ہیں۔ 

ذرائع کےمطابق دو طاقتور  شخصیات نے صدر عارف علوی سے دو دن پہلے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر کودو قومی حساس امور پر اہم ترین پیغام پہنچایا گیا۔ 

واضح رہے کہ نئی قانونی سازی کے بعد صدر کے پاس الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں۔ نئی قانون سازی کے بعد الیکشن کی تاریخ طے کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے معاملے پر صدر کے ٹویٹ کا سیاق وسباق غلط تھا۔ 

یہ بھی یاد رہے کہ صدر نے 9 ستمبر کو عہدہ چھوڑنے یا نہ چھوڑنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔