آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد ہلاک

 آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد ہلاک
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی مشرقی ریاست اوڈیشہ میں خوفناک حادثہ، بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد ہلاک اور 3شدید زخمی ہو گئے ۔

عالمی میڈیا نے ریاستی ترجمان کے حوالے سے لکھا کہ آسمانی بجلی گرنے سے ریاست کے کھردا ضلع میں 4، بولانگیر میں دو اور انگول، بودھ، جگت سنگھ پور اور ڈھینکنال میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی۔

حکام کے مطابق ریاست بھر میں آسمانی بجلی گرنے کے متعدد واقعات میں 3افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔