ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صحت کارڈ پر علاج کرانے والوں کیلئے بری خبر

Sehat Card treatment
کیپشن: Sehat Card
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صحت کارڈ پر علاج، سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اور عملے کا شیئر طے نہ ہوسکا، سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اور طبی عملے نےشیئر پر از سر نو نظر ثانی کرنا تھی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور عملہ ہیلتھ کارڈ پر علاج سے گریزاں ہے، شیئرکا تعین نہ ہونے کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر علاج کو فوقیت نہ مل سکی،   صحت کارڈ پر پرائیویٹ ہسپتالوں  میں علاج کے رجحان میں اضافہ ہوگیا، ایک برس سے سرکاری ڈاکٹرز اور عملہ صحت کارڈ پر مناسب شیئر کے تعین کا منتظر ہے۔
صحت کارڈ پر سرکاری ہسپتالوں  میں علاج نظر انداز ہونے سے مریض پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں، سرکاری و ٹیچنگ ہسپتالوں کےسٹیٹ آف دی آرٹ سہولتوں کے باوجود صحت کارڈ پر علاج سے گریز ہیں، سرکاری ہسپتالوں  کو صحت کارڈ سے بہت کم  ریونیو  مل رہا ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer