ساڑھی پہنے اداکارہ جویریہ عباسی کی باسکٹ بال کھیلتے ویڈیو وائرل

ساڑھی پہنے اداکارہ جویریہ عباسی کی باسکٹ بال کھیلتے ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، اپنی بہترین اداکاری کی بدولت متعدد ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہیں، اداکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کو ساڑھی پہنے باسکٹ بال کورٹ میں کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی کا شمار شوبز کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کیریئرکے آغاز میں منفرد اداکاری کرتے کامیابیاں سمیٹیں، اداکارہ جویریہ عباسی نے جس ڈرامے میں اداکاری کی مداحوں اور ناظرین نے اس کو سراہا اور ان کی اداکاری سے محظوظ ہوئے۔

جویریہ عباسی کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کو باسکٹ بال کورٹ میں کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ نے یہ ویڈیو اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی اور اس کے کیپشن میں لکھا کہ "کبھی ہار نہ مانیں" ، 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سرخ رنگ کی ساڑھی پہنی ہوئی ہے جبکہ ہلکے سبز کلر کا ساتھ دوپٹہ لیا ہوا ہے جبکہ ان کے ساتھ کچھ دیگر افراد بھی موجود ہیں۔

اداکارہ کی ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس کو خوب پسند کیا گیا، کمنٹس سیشن میں ملے جلے تبصروں کاسلسلہ جاری ہے۔


 
 


 
 
 


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer