سٹی 42: مصطفیٰ آباد پولیس کی کارروائی، سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے والا ملزم ذوالفقار گرفتار۔
تفصیلات کے مطا بق مصطفیٰ آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے والا ملزم ذوالفقار کو گرفتار کرلیا، ایس ڈی پی او نارتھ کینٹ عمر فاروق کے مطابق ملزم ذوالفقار نے سوشل میڈیا اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی، تھا نہ مصطفیٰ آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد لیں، مقدمہ درج۔ ایس ڈی پی او نارتھ کینٹ کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کی ویڈیو سامنے آنے پر ملزم کو فوری گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب شفیق آباد سے 2رکنی چور،ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا گیا ، پولیس نے ملزموں سے50 ہزار نقد ی ،موبائل، موٹر سائیکل، ناجائز اسلحہ قبضے میں لے لیا،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ڈکیتی جیسی سنگین درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں ، ملزموں نے شفیق آباد، راوی روڈ اور امین پارک میں وارداتوں کا ا نکشاف کیا ہے ، پولیس نے گرفتار ملزموں کے سرغنہ یوسف ڈان اور ساتھی صابر کیخلاف مقدمات درج کرکے،مزید تحقیقات شروع کردیں۔