ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی حکومت کےنئے بلدیاتی نظام کے خلاف لیگی رہنما وں کااہم اعلان

نئی حکومت کےنئے بلدیاتی نظام کے خلاف لیگی رہنما وں کااہم اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم : حکومت کی طرف سے نئے بلدیاتی نظام کے اعلان پرمسلم لیگ ن کے رہنمابھی میدان میں آگئے،صدرمسلم لیگ ن لاہورپرویزملک اورجنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرکاکہناتھا کہ تحریک انصاف کونیابلدیاتی نظام نہیں لا نے د یں گے۔
صدر مسلم لیگ ن لاہور پرویز ملک کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف کو نیا بلدیاتی نظام نہیں لانے دیں گے، بلدیاتی نمائندوں کی اکثریت مسلم لیگ ن سے ہے اوراسی سے تحریک انصاف خوفزدہ ہے۔مسلم لیگ ن جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے بھی پرویز ملک کی حمایت کی ،ان کا کہنا تھا کہ موجودہ بلدیاتی نظام سپریم کورٹ کے حکم پر جماعتی بنیادوں پر ہوا ہے،تحریک انصاف کی خواہش ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو ڈرایا جائے،علیم خان نے تاثر دینے کی کوشش کی کہ بلدیاتی ادارے ختم کر دئیے جائیں تو ایسا نہیں ہونے دیں گئے۔
مسلم لیگ ن کے رہنماوں کاکہناتھا کہ موجودہ بلدیاتی نمائندے اپنی مدت پوری کریں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer