جج کی ادائیگی کے بعد رجسٹرار بہادر علی کالاہور ہائیکورٹ میں شاندار استقبال

جج کی ادائیگی کے بعد رجسٹرار بہادر علی کالاہور ہائیکورٹ میں شاندار استقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان نے فرائض سر انجام دینا شروع کردئیے، عدالت میں ججز وکلا کا ہجوم ،سارا دن مبارک بادیں دینے والوں کا تانتا باندھا رہا۔
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان نو اگست کو فریضہ حج کی سعادت کے لئے سعودی عرب گئے تھے، تین روز قبل وطن پہنچے ،رجسٹرار بہادر علی خان آج جب اپنے فرائض سرانجام دینے لاہور ہائیکورٹ پہنچے تو عدالتی افسران نے بھرپور استقبال کیا اور مبارک بادیں دیں۔
سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی، ڈی آئی جی آپریشن شہزاد اکبر ،لاہورہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار، ڈپٹی، اسسٹنٹ رجسٹرارز سمیت دیگر ججز اور وکلاءنے انہیں مبارک بادیں دیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer