ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر کی ایکشن کمیٹی اور حکومت کا معاہدہ ہو گیا

Azad Kashmir, Awami Action Committee, agreement
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آزاد کشمیر میں امنِ عامہ کو تین روز سے یرغمال بنانے والی ایشن کمیٹی نے وفاقی حکومت اور آزاد کشمیر کی حکومت کے ساتھ معاملہ طے کر لیا۔ حتمی معاہدہ پر دستخط کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔

وفاقی حکومت کے نمائندہ  وزرا کی کمیٹی کے رکن طارق فضل چوہدری نے ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدہ ہونے کی خبر سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں بتائی۔ 

طارق فضل چوہدری کے مطابق ایکشن کمیٹی آزاد جموں و کشمیر  سے معاملات طے پا گئے ہیں۔  جلد حتمی معاہدے پر دستخط متوقع  ہیں۔ 

 مذاکرات کا آخری دور جاری ہے۔

احسن اقبال نے بتایا کہ جوائنٹ ایکشن  کمیٹی کی تجاویزسے ہم نے اتفاق کرلیا ہے۔ اب آئینی ماہرین کی کمیٹی تمام پہلووں کاجائزہ لے کرفیصلہ کرے گی۔
کمیٹی  کاہر15دن میں اجلاس ہوگا۔ ان اجلاسوں میں طے ہو چکےمطالبات پرعمل درآمدکاجائزہ لیاجائےگا۔ 
احسن اقبال نے کہا، بڑے پیمانے پرخونریزی اوربدامنی چاہنے والے ناکام ہوگئے۔

احسن اقبال نے بتایا کہ مہاجرین  کی نشستوں  سے متعلق ایک آئینی ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ وزیرامورکشمیرکی نگرانی میں ایک مستقل کمیٹی بنائی ہے۔