ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب؛ دفاتر میں روایتی فائل سسٹم ختم، تمام کاغذی کارروائی ڈیجیٹل ہوگی

پنجاب؛ دفاتر میں روایتی فائل سسٹم ختم، تمام کاغذی کارروائی ڈیجیٹل ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب حکومت نے بڑا اقدام کرتے ہوئے دفاتر میں روایتی فائل سسٹم ختم کرتے ہوئے تمام کارروائی ڈیجیٹل کردی ہے۔ اس اقدام سے حکومت کو کروڑوں روپے کی بچت متوقع ہے۔

چیف سیکریٹری پنجاب آفس کے ترجمان کے مطابق سول سیکریٹریٹ اور حکومت پنجاب کی تمام کاغذی کارروائی ڈیجیٹل کر دی گئی ہے، جس سے  کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، اب سے تمام پیپر ورک ڈیجیٹل کیا جائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ سول سیکریٹریٹ سےتمام ہارڈ کاپی فائلز ڈسپوز کر نے کے لیے جمع کر لی گئی ہیں اور تمام فائلز اور کاغذات ای فاس پر اپ لوڈ ہوں گے۔

ترجمان نے کہا کہ روایتی فائل سسٹم ختم ہونے سے اسٹیشنری کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، 80 فیصد سے زائد اسٹیشنری کا بجٹ ختم کر دیا جائے گا، کام کی رفتار تیز ہوگی اور کسی بھی دفتر میں فائل رکھنے کی صورت میں چیف سیکررٹری آفس کے لیے الرٹ جاری ہو گا۔ 

ترجمان نے کہا کہ ای فاس پر تمام فائلز ڈیجیٹلی اپ لوڈ ہوں گی جن کو ٹریک کیا جا سکے گا۔