سٹی 42: لاہور میں جعلسازوں نے سرکاری محکموں کا بھی مذاق بنا ڈالاجعلی نمبر پلیٹیں لگا کر شہر بھر میں موٹر سائیکل چلانے لگے۔
اصل مالک کو ای چالان ملنے پر جعلسازی کا انکشاف ہوامتاثرہ شہری نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ مصطفی ٹاؤن میں جمع کرا دی
کینال ویو سوسائٹی کا رہائشی عمران محمد جعلسازی کی واردات کا شکار بنا.متاثرہ شہری کے موٹر سائیکل کا نمبر کوئی اور جعلساز استعمال کرنے میں مصروف ہے ۔
مختلف اوقات میں متاثرہ شہری کی موٹر سائیکل نمبر کے 6 ای چالان ہوئے،4 ای چالان ملتان روڈ جبکہ 2 شاہکام چوک کے قریب ہوئے۔
ای چالان میں دی گئیں تصاویر میں ایک ہی شخص دکھائی دیتا ہے،تمام ای چالان ہیلمٹ کے عدم استعمال پر بھجوائے گئے۔
ای چالان نومبر 2024 تا اگست 2025 کے دوران ہوئے۔
متاثرہ شہری نے کہا میری موٹر سائیکل گزشتہ 2 سال سے گھر میں کھڑی ہے،جعلساز کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے انصاف فراہم کیا جائے.
Stay tuned with 24 News HD Android App