سٹی 42: پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروبار کل کی نسبت بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
ہنڈریڈ انڈیکس 168990 کی سطح پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں صبح ہنڈریڈ انڈیکس نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور کر لی تھی ،
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کاروبار کے دوران انڈیکس میں 551 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 169,041 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا تھا مگر اب اختتام کے وقت انڈیکس تقریبا ہزار اینڈیکس کم ہوا ہے ۔
معاشی اشاریوں میں بہتری، مستحکم روپیہ اور حکومتی پالیسیوں کے تسلسل نے اسٹاک مارکیٹ میں نئی جان ڈال دی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں انڈیکس مزید بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔
کاروبار کے دوران انڈیکس 169988 کی بلند ترین سطح تک گی تھا ،گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 168489 کی سطح پر بند ہوا تھا