سٹی 42 : ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.56 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 4.07فیصد ہوگئی ۔
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ایک ہفتے میں 19 اشیاء مہنگی اور 12کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے20 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں، ایک ہفتے میں ٹماٹر46.44 فیصد مہنگے ہوئے، پیٹرول 1.72 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 1.45 فیصد مہنگا ہوا، لہسن 1.41 اور پیاز 1.22 فیصد مہنگے ہوئے۔ اس کے علاوہ گھی،بیف ،مٹن ،دہی اور سیگریٹس سمیت دیگر اشیاء مہنگی ہوئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں چکن 7.96 اور کیلے0.78 فیصد سستے ہوئے، جبکہ دالیں،آلو،کوکنگ آئل اور ایل پی جی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی کم ہوئیں۔