ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب واقعے میں جو ملوث ہو گا اس کیخلاف ایکشن ہو گا؛ طلال چوہدری

اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب واقعے میں جو ملوث ہو گا اس کیخلاف ایکشن ہو گا؛ طلال چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہےکہ میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں، اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب واقعے میں جو ملوث ہو گا اس کے خلاف ایکشن ہو گا۔ 

ان خیالات کا اظہار طلال چوہدری نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، کہا کہ نیشنل پریس کلب واقعے پر صحافیوں نے ایوان سے واک آوٹ کیا، پارلیمنٹ صحافیوں کے بغیر نامکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں، کل وزیرداخلہ کے حکم پر پریس کلب گیا اور وہاں ہونے والے واقعے پر ہم نے غیر مشروط معافی مانگی۔ 

 وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر صحافیوں سے بات چیت کی اور یقین دہانی کراتے ہیں کہ  نیشنل پریس کلب واقعے میں جو ملوث ہوگا اس کے خلاف ایکشن ہوگا۔