ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: شفیق آباد اور گجر پورہ میں 2 مبینہ پولیس مقابلے، ایک ملزم ہلاک، ایک گرفتار

لاہور: شفیق آباد اور گجر پورہ میں 2 مبینہ پولیس مقابلے، ایک ملزم ہلاک، ایک گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چودھری :لاہور کے علاقوں شفیق آباد اور گجر پورہ میں 2مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ملزم ہلاک، ایک گرفتار جبکہ2 ملزمان فرار  ہو گئے۔ 

سی سی ڈی کاشفیق آباداورگجر پورہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ،گجرپورہ میں موٹروےکےقریب مقابلےمیں ایک ملزم ہلاک، 2 فرار ہو گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق سی سی ڈی اہلکاروں نےناکےپرموٹرسائیکل سوارملزمان کورکنےکااشارہ کیا،ملزمان نےرکنےکی بجائےفائرنگ کر دی،کراس فائرنگ میں ایک ملزم مارا گیا،ہلاک ملزم کی شناخت ہارون کے نام سے ہوئی،شفیق آباد میں پولیس مقابلے میں زیرحراست ملزم زخمی حا لت میں گر فتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق علی اکبر کو ریکوری کیلئے گئوشالہ لےجایا گیا۔