ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیویٹ پارک میں ٹرین نہ چلانے کا معاملہ، درخواست مسترد

پرائیویٹ پارک میں ٹرین نہ چلانے کا معاملہ، درخواست مسترد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پرائیویٹ پارک میں ٹرین نہ چلانے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے خلاف توہین عدالت درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کردی.

لاہور ہائیکورٹ میں قصور کے نجی پارک میں ٹرین نہ چلانے کے معاملے پر دائر توہین عدالت درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس راحیل کامران شیخ نے درخواست گزار احمد نعیم کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالت کے روبرو یہ بات سامنے آئی کہ درخواست گزار نے خود ہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قصور سلمان ایوب سے چھ ماہ کی مہلت طلب کی تھی تاکہ پارک کی ٹرین کے حوالے سے درکار ایس او پیز پورے کیے جا سکیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ "کیا یہ آپ نے خود ہی اے ڈی سی جی قصور سے مہلت مانگی تھی؟" جس پر درخواست گزار نے اعتراف کیا کہ "جی، ہم نے چھ ماہ کی مہلت مانگی تھی۔"
عدالت نے اس صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ "آپ نے خود مہلت مانگی اور پھر آکر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ آپ نے عدالت کا وقت ضائع کیا ہے۔" جسٹس راحیل کامران شیخ نے مزید کہا کہ درخواست گزار کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔عدالت نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قصور سلمان ایوب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ "ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قصور زبردست کام کر رہے ہیں، آپ اپنے ضلع میں جا کر اسی طرح کام کریں۔"بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کی توہین عدالت درخواست کو پچیس ہزار روپے جرمانے کے ساتھ خارج کر دیا۔واضح رہے کہ شہری احمد نعیم نے پارک کی ٹرین کو ڈی سیل نہ کرنے پر حکام کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر کی تھی، تاہم وہ خود ہی پہلے حکام سے مہلت لے چکے تھے۔

 

Ansa Awais

Content Writer