ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان جونئیر لیگ میچز کے اوقات کار تبدیل

پاکستان جونئیر لیگ ،پی سی بی،سٹیڈیم،سٹی42
کیپشن: Pcb, file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) پاکستان جونئیر لیگ کے میچز کے اوقات کار تبدیل کردئیے گئے۔
  پی سی بی نے پاکستان جونئیر لیگ کے میچز کے اوقات کار تبدیل کردئیے اب میچز رات آٹھ بجے کی بجائے شام چھ بجے شروع ہو ں گے ،ڈبل ہیڈرز میں پہلا میچ دوپہر ڈیڑھ بجے اور دوسرا میچ شام چھ بجے شروع ہو گا ۔

میچز کے اوقات کار تبدیل کرنے کا مقصد نوجوانوں کو لیگ کی جانب راغب کرنا ہے ، پی سی بی دوپہر کے میچز کے لئے زیادہ سے زیادہ سکولوں کالجوں کے بچوں کو اسٹیڈیم لانے کے لیے حکمت عملی بنارہا ہے۔