ویڈیو؛ بھارت، ساؤتھ افریقہ میچ کے دوران گراؤنڈ میں سانپ کی انٹری

snake entry during match, India v South Africa
کیپشن: snake entry during match
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد) بھارت اور ساؤتھ افریقہ کے مابین تین ٹی 20 میچز کی سریز ہورہی ہے جس میں بھارت نے سریز اپنے نام کرلی ہے، گزشتہ روز   گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ کے دوران ایک عجیب واقعہ پیش آیا، میچ جاری تھا کہ کوبرا سانپ کی گراؤنڈ میں انٹری ہوئی جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے۔

تفصیلات کےمطابق تین میچوں پر مشتمل بھارت اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان سریز جاری ہے، تین میچوں کی سریز میں کو دو میں کامیابی حاصل ہے، پہلے میچ میں بھارت نے ساتھ افریقہ کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دی تھی، گزشتہ روز   گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ کے دوران کے ایک سانپ گراؤنڈ میں داخل ہوگیا، بھارتی بلے باز کے ایل راہول بیٹنگ کررہے تھے جو سانپ کے آنے کی خبر سن کر پچ سے ہٹاگئے اور سانپ کو دیکھنے لگے۔

سٹیڈیم میں لگے کیمرے نے اس واقعہ کی ویڈیو وائرل کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سانپ گراؤنڈ میں رینگتے ہوئے دوسری جانب جارہا ہے جبکہ تمام کھلاڑی میچ چھوڑ کر اس کو دیکھ رہے ہیں۔انسٹاگرام پر سی این این نیوز 18 نے اس ویڈیو کو شیئر کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by News18.com (@cnnnews18)

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 4 اکتوبر کو انڈور میں کھیلا جائے گا، ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 6 اکتوبر، دوسرا میچ 9 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 11 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer