ویب ڈیسک: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔
اطلاعات کے مطابق کراچی سے اسلام آباد پہنچے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، لینڈنگ سے قبل طیارہ سے پرندہ ٹکرا یا ۔ کپتان نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا، نجی ائیرلائن سرین کی پرواز ای آر 500 کراچی سے اسلام آباد ائیرپورٹ لینڈ کررہی تھی کہ پرندہ ٹکرا گیا، اس عمل سے ائیر بس 330 طیارہ کے لینڈنگ گیئر کو نقصان پہنچا پائلٹ نے حاضر دماغی سے جہاز کو بحفاظت اتارا ۔
دوسری جانب ایئر لائین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارہ کو گراونڈ کردیا گیا ہے، کراچی سے دوسری پرواز کے ذریعے طیارہ کے پرزا جات منگوانے ہیں، پرندہ ٹکرانے کے باعث کراچی جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی ،مسافروں کو دوسرے طیارے کے ذریعے کراچی روانہ کیا جائے گا ۔ مسافروں کو سی ٹو لاونج میں بٹھا دیا گیا ہے اور تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔