باورچی خانے میں کام کرتی خاتون خوفناک حادثے کا شکار؛ ویڈیو وائرل

WOMAN’S HAIR CATCHES FIRE
کیپشن: WOMAN
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روزمرہ کی زندگی میں ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جن کو دیکھ کریا سن کر حیرت ہوتی ہے یا پھر افسوس کا اظہار کیا جاتا ہے، سوشل میڈیا پر ایسے متعدواقعات کی ویڈیوز موجود ہے،جلدی یالاپرواہی میں کئے کاموں کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑتا ہے جیسا کہ وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ہوا جہاں ایک خاتون کچن میں کھانا بنارہی تھی۔

تفصیلات کےمطابق خواتین کی  گھریلو کاموں میں دلچسپی اور ہرکام کو سلیقے سے کرنا فطر میں شامل ہوتا مگر کچھ ایسی بھی خواتین کو دیکھا گیا ہے جو ان کاموں کا عذاب تصور کرتی جس کی وجہ سے گھروں میں معمولی سی بات پر بحث وتکرار رہتی ہے،دوسری جانب  سوشل میڈیاایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون کچن میں کھانا بنارہی ہے اور اس قدر کام  میں مصروف ہے کہ اپنے ساتھ ہونے والے خطرے سے بالکل بے خبر ہے۔

ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باورچی خانے میں کام کرنے والی خاتون خوفناک حادثے کی لپیٹ میں آگئی لیکن کافی دیر تک وہ اس پریشانی سے بے خبر رہیں،ٹوئٹر پر سامنے آنے والی ویڈیو میں پہلے تو خاتون نے اپنے بالوں میں آگ بھی نہیں دیکھی اور پھر خاتون کو یہ سمجھنے میں 45 سیکنڈز لگے کہ وہ کس مشکل میں گرفتار ہوچکی ہیں۔

خاتون نے علم ہونے پر فوری طور پر بالوں میں لگی آگ کو بجھایا جس کی وجہ سے وہ کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہیں،یہ تو پتہ نہیں چل سکا کہ ویڈیو کس ملک یا شہر کی ہے تاہم خاتون کی لاعلمی اور لاپرواہی دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین ہکا بکا رہ گئے کہ کیسے کسی کے بالوں میں آگ لگ جائے اور وہ اس سے بے خبر رہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer