ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی اداکار منوج باجپائی کو زندگی کا بڑا دُکھ مل گیا

Manoj Bajpai
کیپشن: Manoj Bajpai
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے نامور  اداکار منوج باجپائی کے والد رادھا کنت باجپائی طویل علالت کے بعد83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کے والد چند ہفتوں سے کافی بیمار تھے جبکہ منوج باجپائی ان دنوں بھارتی ریاست کیرالہ میں فلم کی عکسبندی میں مصروف تھے جو والد کے انتقال کی خبر سن کر فوراً نئی دہلی آگئے، رادھا کنت باجپائی کی عمر 83 برس تھی تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ کونسی بیماری میں مبتلا تھے۔

خیال رہے کہ اداکار منوج باجپائی کا شمار بالی وڈ کے بہترین اداکارؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری کی بدولت انڈسٹری میں مقام بنایا ہے۔منوج باجپائی کے کیریئر میں ’ستیا‘، ’گینگ آف واسے پور‘ اور ’علی گڑھ‘ جیسی کامیاب فلمیں موجود ہیں اور اب تک یہ 2بارنیشنل فلم ایوارڈ سمیت دیگر فلمی ایوارڈز بھی جیت چکے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer