ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف لیپ ٹاپ سکیم تحقیقات کی زد میں آگئی

 شہباز شریف لیپ ٹاپ سکیم تحقیقات کی زد میں آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) سابق دور ِحکومت میں پنجاب کے طلبا کو دیئے گئے لیپ ٹاپ منصوبے پر پھر سے انکوائری ہوگی، پاکستان انکوائری کمیشن نے شہباز شریف لیپ ٹاپ اسکیم کا مکمل ریکارڈ محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب سے طلب کرلیا۔

پاکستان انکوائری کمیشن ایک ارب روپے سے زائد مالیت کے سابق دور حکومت میں مکمل ہونے اور جاری رہنے والے منصوبوں پر انکوائری کر رہا ہے، جس کیلئے انکوائری کمیشن نے لیپ ٹاپ سکیم کا تمام ریکارڈ ہائر ایجوکیشن سے طلب کرلیا، اس سلسلہ میں وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت سے منصوبے کا دستخط شدہ پی سی ون، ٹھیکے اور بڈز سمیت منصوبے میں کی گئیں ترامیم کے متعلق تمام ریکارڈ طلب کیا۔

سابق دورحکومت میں شہبازشریف نے لیپ ٹاپ سکیم شروع کی تھی، جس میں پانچ ارب روپے سے زائد لیپ ٹاپ سکیم پر خرچ کیے گئے اور اسی پر اب ہائرایجوکیشن پنجاب سے دیگر منصوبوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا۔

دوسری جانب لیپ ٹاپ سکیم پر کیے گئے آڈٹ، ٹھیکے اور دیگر ضروری دستاویزات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer