علی ساہی: لاہورسمیت پنجاب بھر میں بچوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات، ملزمان کو کیفرکردار اورتفتیش کو بہتربنانے کیلئے کانسٹیبل سے انسپکٹر تک کی ٹریننگ میں نئے میڈیولزشامل کرنے کا حکم ۔
تفصیلات کے مطابق زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے آئی جی پنجاب کیپٹن ( ر)عارف نوازنے اہم فیصلہ کیا ہے اورایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کو حکم دیا ہے کہ پولیس کورسز میں بچوں سے زیادتی کیسزکی تفتیش کیلئے خصوصی نصاب شامل کیا جائے۔
کانسٹیبل سےانسپکٹر تک کےکورسز میں زیادتی کیسزکی تفتیش کی خصوصی ٹریننگ دی جائے اور نیانصاب جدید تفتیشی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا جائے، آئی جی نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کیسز کا میڈیولزجلد ازجلد نصاب میں شامل کیاجائے۔
اس کیساتھ ساتھ پولیس شہریوں کیساتھ مل کر آگاہی کیلئے سیمینارز کا انعقاد کرے ، جس میں آگاہی دی جائے کہ پولیس کیساتھ ساتھ شہریوں کوایسے واقعات کی روک تھام کیلئے کیسے کردارادا کرنا ہوگا۔