ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی 2019 کی لاہور کی سیر

آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی 2019 کی لاہور کی سیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (حافظ شہباز) آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی 2019 کی لاہور میں سیاحتی بس پر سیرکروائی گئی،قذافی سٹیڈم میں رونمائی بھی ہو ئی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی آج لاہور پہنچائی گئی، آئی سی سی کے نمائندے شمرون شیھٹی بھی ہمراہ لاہور پہنچے، کل ٹرافی کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لے جایا جائے گا ٹرافی کو ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کی بس پر شہر کا چکر لگوایا گیا، کرکٹر محمدعرفان ٹرافی کو تھامے بس میں سوار ہوئے ٹرافی کی آفیشل تصویر کے لئے واہگہ بارڈ لے کر جایا جائے گا اور کل شام شوکت خانم ہسپتال لاجایا جائے گا، اس کے بعد ٹرافی کو اسلام آباد لے کر جایا جائے گا دوروزوہاں رکھی جائے گی پھر کراچی بھیجی جائے گی یہاں بھی دو دن  رکھنے کے بعد بنگلہ دیش روانہ کیا جائےگا۔

آئی سی سی ورلڈکپ کی ٹرافی ان تمام ممالک کا جو ورلڈکپ میں شرکت کر رہے ہیں ان میں بھیجی جائے گی، ٹرافی کو دلکش ڈیزائن کے ساتھ تیارکیا گیا ہے اور اس پر اب تک جیتنے ممالک نے رولڈ کپ جیتا ہے ان کے لوگو بننے ہو ئے ہیں۔   

M .SAJID .KHAN

Content Writer