ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر لاہور کے 6 پرائیوٹ ہسپتالوں کی شامت آگئی

بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر لاہور کے 6 پرائیوٹ ہسپتالوں کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر ایل ڈی اے نے شہر کے چھ بڑے نجی ہسپتالوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 15 روز میں جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کی جانب سے ڈاکٹرز ہسپتال، حمید لطیف ہسپتال،فاروق ہسپتال، عمر ہسپتال، سرجی میڈ اور الراضی ہسپتال کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ ایل ڈی اے شعبہ ٹاون پلاننگ نے سپریم کورٹ کےحکم پر ہسپتالوں کے سروے کے بعد نوٹسز جاری کیے ہیں۔ دوران سروے متعدد ہسپتالوں میں پارکنگ، اوپن ایریا، سیٹ بیک کی خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ بلڈنگ پلان کے خلاف تعمیرات کر کے پارکنگ ایریا میں بھی دفاتر بنائے گئے ہیں۔ تمام ہسپتالوں کو پندرہ دن کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ متعدد خلاف ورزیاں جرمانہ کے بعد ریگولرائز کرائی جاسکتی ہیں۔

ایل ڈی اے نوٹسز کے مطابق حمید لطیف میں 30 فیصد اور فاروق ہسپتال علامہ اقبال ٹاون 60 فیصد ناقابل مصالحت خلاف ورزیاں ہیں جبکہ یہ ہسپتال رہاشی پلاٹس پر بنایا گیا۔ فاروق ہسپتال کینال روڈ اپارٹمنٹ بلڈنگ میں کھولا گیا ہے۔

عمر ہسپتال میں 50 فیصد باقابل مصالحت خلاف ورزیاں ہیں، سرجی میڈ میں 60 فیصد ناقابل مصالحت خلاف ورزیاں، ڈاکٹر ہسپتال 25 فیصداور مڈ سٹی میں 35 فیصد ناقابل مصالحت خلاف ورزیاں ہیں۔ ایل ڈی اے نے عملدرآمد رپورٹ سپریم کورٹ رجسٹری میں بھی جمع کرادی ہے۔

واضح رہے کہ ایل ڈی اے کے ان ہسپتالوں کے خلاف کارروائی کرنے پر انہیں 6 ماہ کیلئے بند کر کےغیر فعال کرنا پڑے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer