سٹی 42 : پنجاب حکومت نے مختلف اضلاع میں واسا کے افسران کے تقرروتبادلے کردئیے۔
سیکرٹری ہاوسنگ نور الامین مینگل کے حکم پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق واسا لاہور کے افسر عمران قریشی کو ڈی جی واسا پنجاب کے ڈسپوزل پر بھیج دیا گیا۔ فیصل شوکت کو ایم ڈی واسا ملتان تعینات کردیا گیا۔ ایم ڈی واسا ملتان خالد رضا خان کا فیصل آباد تبادلہ کردیا گیا۔ شاہد رضا پاشا کو ڈپٹی ڈائریکٹر واسا شیخوپورہ تعینات کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محمد مقبول کو فیصل آباد سے تبدیل کرکے ایم ڈی واسا جہلم تعینات کردیا گیا۔ گلریز ارشد کو ڈپٹی ڈائریکٹر واسا شیخوپورہ تعینات کردیا گیا۔ محمد عمر فاروق کو ڈی ایم ڈی واسا مری تعینات کردیا گیا، محمد عمر فاروق کے پاس ڈائریکٹر ایڈمن راولپنڈی کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا۔ اس کے علاوہ محسن علی کو ڈائریکٹر میٹروپولٹین پلاننگ گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کردیا گیا۔