سٹی 42 : دھویں کےاخراج اوران فٹ ٹرانسپورٹ میں لاہورصوبے میں سرفہرست پر ہے۔
لاہور کی پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ دھواں چھوڑنے میں صوبے بھر میں ٹاپ کر گئیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اکتوبر میں لاہور کی گاڑیوں کے دھواں چھوڑنے پر سب سے زیادہ 1200 چالان کیے گئے۔ ا سکے علاوہ لاہورمیں صرف 1 ماہ میں 80 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے، ساتھ ہی دھویں کے اخراج پر 726 گاڑیاں بند بھی کی گئیں۔
پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق دھوئیں کے اخراج میں لاہور مسلسل ٹاپ پر ہے، جبکہ ملتان 277 اور فیصل آباد 275 چالان کے ساتھ دوسرے و تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
گزشتہ ماہ صوبے بھر میں 2 کروڑ 11 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ گاڑیوں کا دھواں سموگ کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔