عبدالقیوم وزیر :بنوں میں ڈی پی او شمالی وزیرستان کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں پانچ پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔
فائرنگ کاواقعہ بنوں میں تھانہ کینٹ کی حدود میں پیش آیاجہاں دہشت گردوں نے ڈی پی او شمالی وزیرستان کی گاڑی پر فائرنگ کردی،دہشت گردوں کی فائرنگ سے پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے لیکن ڈی پی او وقار حملے میں محفوظ رہے۔
زخمی اہلکاروں کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیاہے،پولیس کی بھاری نفری علاقہ ممش خیل میں سرچ آپریشن کررہی ہے۔
واقعہ کے بعدریجنل پولیس آفیسر سجاد خان زخمی اہلکاروں کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے۔