ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور : بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر اُلٹ گیا، 2خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

لاہور : بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر اُلٹ گیا، 2خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اسرار خان: لاہور  میں ایم او کالج کے قریب بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر اُلٹ گیا، اس حادثے میں رکشے میں بیٹھی 2 خواتین سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں میو اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

حادثے کے وقت رکشے میں 8 افراد سوار تھے جن میں سے 2 زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ 2 بچوں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 67 سالہ شفیق، ان کی اہلیہ 60 سالہ شبانہ، بیٹا 35 سالہ ساجد اور ساجد کی اہلیہ 32 سالہ اقراء شامل ہیں۔

حادثے میں محفوظ رہنے والے دونوں بچوں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔